پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر نے بے شرمی کی انتہاءکر دی





کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستانی داکارہ عائشہ عمر نے اپنی نئے آنے والی فلم میں اداکاری کے ساتھ بے حیائی کی بھی انتہاءکر دی ہے اور فلم کئی بولڈ مناظر فلمبند کرائے ہیں۔ ذرائع کے مطابق فلم ’کراچی سے لاہور‘ کیلئے فلم کا نیا ٹریلر جاری کیا گیا ہے جس میں عائشہ عمر کو انتہائی مختصر لباس میں رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو کے منظرعام پر آنے کے بعد عوامی حلقوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستانی معاشرے میں اس طرح کے گانے عوام اور نوجوان نسل کے بے راہ روی کا باعث بن رہے ہیں۔ عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں اس طرح کی بے حیاءفلموں کی نمائش پر پابندی لگائی جائے تاکہ نوجوان نسل کو معاشرتی بے حیائی سے بچایا جا سکے۔یاد رہے پاکستانی ادارہ وینا ملک ، متیرا اور مہوش حیات بھی اس طرح کے مختصر لباس کو فلموں میں استعمال کر چکی ہیں اور انہیں بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔