موٹاپا کم کرنا ہے تو دھوپ سینکیں، تحقیق

سورج کی روشنی موٹاپے سے نجات کا ایک آسان اور سستا علاج ثابت ہو سکتی ہے، تحقیق۔ فوٹو: فائل
واشنگٹن: طبی ماہرین نے اپنی تحقیق کے دوران سورج کی افادیت کو ثابت کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہمیں موٹاپے کو کم کرنا ہے تو اس کے لئے قدرت نے ہمین دھوپ کا انمول تحفہ دیا ہے۔
امریکا اور آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والےسائنس دانوں کے ایک مشترکہ تحقیقی مطالعے میں کہا گیا ہے کہ سورج کی روشنی میں مناسب وقت گزارنے، پابندی سے ورزش اور صحت مند خوراک کے استعمال کے ذریعے موٹاپے میں اضافے کی رفتار کو کم کیا جاسکتا ہے۔
محققین کا کہنا ہے کہ اس تحقیق سے ہمیں یہ سمجھنے میں مدد ملتی ہے کہ سورج ہمارے لیے کس قدر فائدہ مند ہے تاہم اس کے ساتھ ہی دھوپ سینکنے میں توازن بھی انتہائی ضروری ہے کیونکہ زیادہ دیر تک دھوپ میں بیٹھنے سے جلد کا کینسر ہونے کا خدشہ بھی ہے۔