ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان اور مایہ ناز بیٹسمین برائن لارا نے کہا ہے کہ وہ وہاب ریاض کو ہونے والا جرمانہ دینے کو تیار ہیں۔
بھارتی نیوز چینل این ڈی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں برائن لارا کا کہنا تھا کہ کواٹر فائنل میں وہاب ریاض نے شین واٹسن کو جس جارحانہ انداز میں بولنگ کی وہ قابلِ دید تھا اس پر آئی سی سی کی جانب سے جرمانہ کرنا ایک مضحکہ خیز اقدام ہے۔
وہاب ریاض کی بولنگ کی تعریف کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کواٹر فائنل میں ان کی بولنگ اب تک ورلڈ کپ کی سب بہترین بولنگ ہے اور ان سمیت دنیا بھر میں کرکٹ کے شائقین اس سے بھرپور انذاز میں لطف اندوز ہوئے ہیں۔
’وہاب کی بولنگ کے سامنے ایسا لگ رہا تھا کے واٹسن سکول کے بچے ہیں، یہ حیرت انگیز کرکٹ تھی۔‘
لارا کا مزید کہنا تھا کہ وہ وہاب ریاض کو ملنے کے لیے بے تاب ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ایڈلیڈ میں کھیلے جانے والے تیسرے کواٹرفائنل میں وہاب ریاض نے شین واٹسن کو جارحانہ انداز میں بولنگ کروائی تھی جس میں انھوں نے شارٹ پیچ گیندیں اور باونسر بھی کروائے تھے۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان جملوں اور اشاروں کا تبادلہ بھی ہواتھا۔
میچ کے بعد آئی سی سی نے وہاب ریاض پر میچ فیس کا 50 فیصد اور شین واٹسن پر 15 فیصد جرمانہ کیا تھا۔
کواٹر فائنل میں وہاب ریاض نے 54 رنزکے عوض 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔
0 comments:
Post a Comment