ئی دلی(قدرت نیوز)ننھے بچوں میں مضر صحت اشیاءکھانے کا رجحان عام پایا جاتا ہے لیکن بھارت میں ایک چار سالہ بچے نے اپنے ہی بال کھانے کا سلسلہ ایک مدت سے جاری کررکھا تھا جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ اس کے پیٹ میں بالوں کا ایک غیر معمولی حد تک بڑا گچھہ جمع ہوگیا۔ سیوم کمار نامی بچے کو اکثر پیٹ میں درد کی شکایت رہتی تھی اور چند روز قبل اس کی حالت اتنی خراب ہوگئی کہ وہ کچھ بھی نگل نہیں پارہا تھا جس پر اسے ہسپتال لے جایا گیا۔ آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے ڈاکٹروں نے جب اس بچے کا سی ٹی سکین کیا تو یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ اس کے ننھے پیٹ میں ایک بہت بڑا گولہ نظر آرہا تھا۔ ڈاکٹر شلپا شرما کی قیادت میں ایک ٹیم نے ایک گھنٹے تک بچے کا آپریشن کرکے اس کے پیٹ سے بالوںکاچار فٹ لمبا گچھہ برآمد کرلیا جو کہ اس کے معدے سے ہوتا ہوا آنتوں تک پھیل چکا تھا۔ ڈاکٹروں کے بیانات اور بچے کے والدین سے حاصل ہونے والی معلومات سے پتہ چلا ہے کہ یہ بچہ تقریباً ایک سال سے اپنے سر سے بال کھینچ کر کھانے کی عادت میں مبتلا تھا۔ وہ اپنے علاوہ دیگر لوگوں کے بال بھی دستیاب ہونے پر کھا جاتا تھا۔ ڈاکٹر شلپا کا کہنا ہے کہ بچے کی حالت انتہائی خراب ہوچکی تھی اور اسے مزید کچھ وقت تک ہسپتال نہ لایا جاتا تو اس کی جان بھی جاسکتی تھی۔ ننھے سیوم کمار کے سر کے بال اب مکمل طور پر صاف کردئیے گئے ہیں اور اس پر ہر وقت نظر رکھی جاتی ہے تاکہ اسے دوبارہ بال کھانے کا موقع نہ مل سکے۔
0 comments:
Post a Comment