"صولت مرزاکی معافی کاسوال ہی پیدانہیں ہوتا"

عمر شاہد حامد ۔۔۔ فائل فوٹو: اسکرین گریب

کراچی:کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن (کے ای ایس سی) کے مقتول چیئرمین شاہد حامد کے صاحبزادے عمر شاہد حامد نے الزام لگایا ہے کہ صولت مرزا کی معافی کے لیے سیاسی جماعت کی جانب سے ان پر شدید دباؤ ڈالا گیا۔
عمر شاہد حامد کے مطابق ان کی والدہ کو بھی دھمکیاں ملیں لیکن وہ صولت مرزا کو کسی صورت معاف نہیں کریں گے۔
کے ای ایس سی کے مقتول سربراہ شاہد حامد کے صاحبزادے عمر شاہد حامد نے صولت مرزا کو معاف نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں نے ان کے والد کے علاوہ بھی کئی ملازمین کو قتل کیا۔
عمر شاہد حامد نے اپنے والد کے قتل کی درست تفتیش نہ ہونے کا شکوہ بھی کیا۔
عمر شاہد حامد نے سیاسی جماعت کی جانب سے صولت مرزا کی معافی کے لیے دھمکیاں دینے کا الزام بھی لگاتے ہوئے کہا کہ ایف آئی آر میں تمام ملزمان کے نام درج ہیں۔
انہوں نےکراچی کا امن خراب کرنے میں مافیاز کو ملوث قرار دیا۔
عمر شاہد کہتے ہیں کہ آپریشن کرنے والے پولیس اہلکاروں کو چن چن کر قتل کیا گیا۔
ایس پی عمر شاہد حامد کا کہنا تھا کہ کراچی میں مافیاز پولیس سے زیادہ مضبوط ہیں، امن کے لیے پولیس کے ہاتھ مضبوط کرنا ہوں گے۔