لاہور(قدرت نیوز) ایک نجومی نے ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میچ میں آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی جیت کی پیش گوئی کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق نجومی طارق اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان ورلڈکپ کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا کو شکست دے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کوارٹر فائنل کے بقیہ میچز میں جنوبی افریقہ کے خلاف سری لنکا ،بنگلہ دیش کیخلاف انڈیااور ویسٹ انڈیز کے خلاف نیوزی لینڈ کی جیت ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ستارہ اس وقت عروج پر ہے لہذا پاکستان کی جیت کے امکانات آسٹریلیا سے زیادہ روشن ہیں۔
0 comments:
Post a Comment