یوٹا امریکہ کی وہ پہلی ریاست بن گئی ہے جہاں موت کی سزا پر عمل درآمد کرنے کے لیے مہلک انجیکشن کی دعم دستیابی پر فائرنگ سکواڈ کا استعمال کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔
یوٹا کے گورنر گیرے ہربرٹ نے قانونی مسودے پر دستخط کیے، جنھوں نے اس سے قبل خود ہی اس طریقہ سزا کو ’تھوڑا دہشت ناک‘ قرار دیا تھا۔
اس موقعے پر ان کا کہنا تھا کہ اگر جان لیوا انجیکشن کی دوا کم ہوتی ہے تو اس صورت میں ریاست کو کسی متبادل کی ضرورت ہے۔
تاہم دوسری جانب موت کی سزا پر فائرنگ سکواڈ کے ذریعے عمل درآمد کے محالفین کہتے ہیں کہ اس سے ریاست پسماندہ لگے گی۔
اس وقت بہت سی امریکی ریاستوں کو جان لیوا انجیکشن کی دوا کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ یہ دوا یورپ میں بنائی جاتی ہے اور یورپی ممالک موت کی سزا کے مخالف ہیں۔ یورپی ممالک نے امریکہ کو یہ دوا بیچنے سے انکار کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ امریکہ میں ناقص انداز میں سزائے موت دینے کی بِنا پر بہت سے مقدمے بھی سامنے آئے ہیں۔
0 comments:
Post a Comment