ویب ایڈیٹڑ :
لاہور : سانحہ یوحنا آباد کے بعد پنجاب بھر میں ہنگاموں نے نہ صرف انتظامیہ بلکہ عام شہریوں کو بھی شدید ذہنی اور جسمانی عذاب میں مبتلا کیا، ان ہی ہنگاموں میں گاڑی میں سوار ایک خاتون مشتعل افراد کے گھیرے میں آگئیں، مشتعل افراد نے چاروں جانب سے گاڑی کو گھیرے میں لے کر گاڑی پر حملہ کرکے اس کے شیشے اور دروازے توڑ ڈالے۔ موقع کی نزاکت دیکھتے ہوئے خاتون نے گاڑی پوری اسپیڈ سے آگے بڑھا دی، جس سے سامنے سے آنے والے دو حملہ آور کچلے گئے۔ خاتون کو بلوائیوں کے نرغے میں دیکھ کر پولیس اہل کاروں نے ہمت دیکھائی اور خاتون کو
بلوائیوں کےچنگل سےبچایا۔ سماء نے بلوائیوں
کےخوف سےگاڑی بھگانےوالی خاتون کی فوٹیج حاصل کرلی۔ آپ بھی دیکھیں
0 comments:
Post a Comment