ایڈیلیڈ: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے محمد عرفان کے ان فٹ ہوکر ورلڈ کپ سے باہر ہونے کو ٹیم کے لئے بہت بڑا دھچکا قرار دیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی سے بات کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ انجری کے باعث جنید خان اور عمر گل جیسے بولرز ٹیم میں شامل نہ ہوسکے اس کے علاوہ میگا ایونٹ سے قبل بالنگ ایکشن مشکوک قرار دیئے جانے پر ہم اپنے دو بولرز سعید اجمل اور محمد حفیظ سے بھی محروم ہوگئے۔ ایک ایسے وقت میں جب ٹیم میگا ایونٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے محمد عرفان کا ان فٹ ہوجانا ہمیں شدید متاثر کرے گا۔
مصباح الحق کا کہنا تھا کہ محمد عرفان میگا ایونٹ میں تمام بولرز سے مختلف تھا۔ ہمارے لئےعرفان کا ان فٹ ہونا بہت بڑا دھچکا ہے لیکن ہمیں ایونٹ میں آگے کی جانب دیکھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کے ایک انتہائی اہم رکن کا ان فٹ ہوجاتا کسی بھی کپتان کے لئے انتہائی فکر کی بات ہوتی ہے لیکن ہمیں اس صورت حال سے نمٹنے کے لئے راہ تلاش کرنا ہوگی۔
0 comments:
Post a Comment